
چین میں جاری 12ویں عالمی گیمز میں 6نئے عالمی ریکارڈز بن گئے
بیجنگ ; چین کے شہر چینگ ڈومیں جاری 12ویں عالمی گیمز 2025ء میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے ۔ یوکرائن کی صوفیہ ہیریچکو نے ویمن سرفیس 4سومیٹر میں 3 منٹ 11.88 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔۔۔
میزبان چین نے 4 بائی 50 ویمن سرفیس ریلے میں ایک منٹ 99.07سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ہنگری کے سازابو گیورگئی مردوں کے بائی فینز 50 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے ،
ان کا وقت 17.96 سیکنڈز رہا۔جرمنی نے مینز سرفیس ریلے 4 بائی 50 میٹر میں 59.35 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، پولینڈ کے کروپی ڈیلوسکی نے 40.45 سیکنڈز کے ساتھ مینز بائی فنز100 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
ہنگری کے کس نانڈو مینز سرفیس 4سو میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا، ان کا وقت 2 منٹ 52.68 سیکنڈز رہا۔ عالمی گیمز میں اٹلی مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے ، ان میں 18 گولڈ، 20 سلور اور 12 برانز میڈلزشامل ہیں۔



