کرکٹ

ایشیا کپ 2025 میں فیورٹ ٹیم کون؟

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ایشیا کپ میں فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا ہے۔

انہوں نے انڈیا کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، جو حریف ٹیم کو سخت مشکل میں ڈال دے گی۔

سہواگ نے کہا کہ ایشیا کپ کا ایونٹ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اچھا ثابت ہوگا۔

سابق بھارتی اوپنر کا کہنا تھا کہ بھارت لگاتار 4 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر شاندار کاکردگی پیش کر چکا ہے اور دوبارہ بھی ایسا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 11 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!