
قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھ کر اچھا پرفارم کرنے کی بھوک بڑھتی ہے۔
شارجہ میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 172 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی اور پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی۔
ابرار احمد نے جمعرات کو تاریخ رقم کی جب انہوں نے ٹی ٹونٹی میں کسی بھی پاکستانی اسپنر کے چوتھے بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار درج کر لئے۔
ابرار نے یہ سنگ میل یہاں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں پاکستان کی 31 رنز کی فتح کے دوران حاصل کیا جہاں انہوں نے اپنے چار اوورز میں صرف نو رنز کے عوض چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
ابرار نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم (19) کو آؤٹ کرکے سپیل کا آغاز کیا۔ اس نے اپنے تیسرے اوور میں بالترتیب آصف خان (سات) اور راہول چوپڑا (صفر) کو آؤٹ کرتے ہوئے مزید دو وکٹیں حاصل کیں۔
26 سالہ نوجوان نے اپنے آخری اوور میں ہرشیت کوشک کو آؤٹ کر کے سنسنی خیز باؤلنگ کے اعداد و شمار کو 4/9 تک پہنچایا جو کہ اب اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جس کی قیادت سفیان مقیم نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف 5/3 سے کی تھی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ حکمت عملی کے تحت بولنگ کی جس سے کامیابی ملی ہے۔



