
جنوبی افریقہ کو بدترین شکست،
انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی
انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 342 رنز سے شکست دے کر مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 414 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ اسکور کیے۔
جیکب بیٹھل نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بناتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔
کپتان جوس بٹلر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 400 سے آگے پہنچایا۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عادل رشید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نتیجتاً جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 72 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ کے بعد ہمت ہار گئی۔
یہ کامیابی انگلینڈ کے لیے نہ صرف سیریز کا اہم موڑ ثابت ہوئی بلکہ کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں اتنے بڑے مارجن سے کوئی ٹیم فتح حاصل نہیں کرسکی تھی۔



