
حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ۔ عبدالصمد اور محمد سلیمان کی سنچریاں
کراچی۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا دن ۔ کراچی بلوز اور ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پہلے دن کا کھیل گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔
سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں بھی فاٹا اور لاڑکانہ کے میچ کے پہلے دن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔
یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں راولپنڈی اور ملتان کے درمیان پہلے دن کا کھیل گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔
ملتان میں فیصل آباد کے عبدالصمد کی کراچی وائٹس کے خلاف سنچری ۔103 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
بہاولپور میں لاہور بلوز کے خلاف آزاد جموں کشمیر کے زمان خان کی عمدہ بولنگ 17 رنز کے عوض 5 وکٹیں۔ لاہور بلوز صرف 71 رنز پر آؤٹ۔
رحیم یارخان میں حیدرآباد کے محمد سلیمان کی کوئٹہ کے خلاف سنچری ۔ 157 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔دانیال حسین کی نصف سنچری۔



