کرکٹ

ایبٹ آباد میں دوسری ہزارہ ریجن انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

ایبٹ آباد میں دوسری ہزارہ ریجن انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز٫ ٹرافی کی رونمائی

ایبٹ آباد: ہزارہ ریجن کے زیر اہتمام دوسری انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایبٹ آباد میں ہوگیا۔ذ اس سے قبل ٹرافی رونمائی بھی ہوئی ٫اس رنگا رنگ ایونٹ میں مجموعی طور پر 24 ٹیمیں شریک ہیں جو ایک دوسرے کے مدمقابل آکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

افتتاحی تقریب کو ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم تھے۔ انہوں نے باقاعدہ ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ریجنل اسپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان بھی موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے دن رات محنت کی اور ہر سطح پر بہترین انتظامات یقینی بنائے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ مختلف محکموں کی ٹیموں نے شاندار پریڈ میں حصہ لیا جبکہ رنگا رنگ پروگرامز نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

ریجنل اسپورٹس آفیسر احمد زمان کی اسپورٹس کے فروغ کے لئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور لگن کے باعث ہزارہ ریجن میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے سنہری مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔

کرکٹ کے شائقین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس نہ صرف کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں بلکہ محکموں کے درمیان مثبت مقابلے کی فضا بھی پیدا کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!