
آل راؤنڈر شاداب خان نے اکیڈمی کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور باولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔
شاداب خان کا چند ماہ قبل برطانیہ میں کندھے کا آپریشن ہوا تھا۔ شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے رواں سال جون سے ٹیم سے باہر ہیں۔
شاداب خان نے یکم جون کوبنگلا دیش کے خلاف آخری بار ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی تھی۔
لیگ اسپنر کے مطابق وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بولنگ کرتے ہوئے بھی انہیں کوئی تکیف نہیں ہوئی۔



