دیگر سپورٹس

35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کا تفصیلی شیڈول جاری

35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کا شیڈول جاری، 11 ہزار کھلاڑی 33 کھیلوں میں ایکشن کے لیے تیار

حکومتِ سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ملک کی اس سب سے بڑی اسپورٹس سرگرمی کا انعقاد 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوگا،

جس میں ملک بھر سے آنے والے 11 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے ترجمان کے مطابق اس بار نیشنل گیمز ملکی تاریخ کا ریکارڈ ساز ایونٹ ہوگا، جس میں 33 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ 4663 ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی مختلف ٹیموں کی آمد 4 دسمبر سے شروع ہو جائے گی جبکہ مینجرز کی میٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔ مقابلوں کا آغاز بھی 4 دسمبر سے مقرر ہے جو 8 روز تک جاری رہیں گے آرچری،

ایتھلیٹکس، باکسنگ، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، کبڈی، جوڈو، ہاکی، فٹبال، گالف، ٹینس، والی بال، ریسلنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس سمیت تمام مقابلے کراچی کے مختلف اسپورٹس کمپلیکسز، یونیورسٹیوں اور کلبس میں شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

شہر کی شاہراہوں پر بینرز، والکم اسٹریمرز اور اسپورٹس ڈیکوریشن کے ذریعے نیشنل گیمز کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی، رہائش، ٹرانسپورٹ اور تکنیکی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بار خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی شرکت کو خصوصی طور پر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ یہ ایونٹ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہو۔

افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ہوں گے، جبکہ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شرکت کریں گے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکارہ حدیقہ کیانی سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

دوسری جانب سائیکلنگ ایونٹ کو 35 ویں نیشنل گیمز سے باہر کردیا، جاری کردہ شیڈول میں سائیکلنگ ایونٹ شامل نہیں ہے، سائیکلنگ کو تاریخ میں پہلی بار نیشنل گیمز سے باہر کیا گیا ہے۔

سائیکلسٹس پی او اے کی پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھ گئے، سائیکلنگ کی ایک فیڈریشن پی او اے کی پسندیدہ شخصیت خواجہ ادریس کی سرپرستی میں چل رہی ہے، خواجہ ادریس والی فیڈریشن کا پی او اے، پی ایس بی سمیت کسی عالمی تنظیم سے الحاق نہیں، خواجہ ادریس والی فیڈریشن پنجاب حکومت کی چہیتی ہے۔

پنجاب حکومت کو خوش رکھنے کے لئے پی او اے نے اظہر شاہ والی فیڈریشن کو معطل کر رکھا ہے، اظہر شاہ کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے، اظہر شاہ والی فیڈریشن کا پی ایس بی سمیت سائیکلنگ کی عالمی تنظیم سے الحاق ہے۔

سال 25-2024 میں اظہر شاہ والی فیڈریشن نے متعدد عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کئے ہیں، سندھ میں پورے سال سائیکلنگ کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے والی ایسوسی ایشن بھی پسند نہ پسند کی نذر ہو گئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!