آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کی فائنل فور لائن اپ مکمل
گرین شرٹس نے اپنے آخری لیگ میچ میں کنیڈا کو 85 رنز سے شکست دیدی

آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کی فائنل فور لائن اپ مکمل
پہلے سمی فائنل میں پاکستان اور امریکہ جبکہ
دوسرے سمی فائنل میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ آمنے سامنے ہونگے
گرین شرٹس نے اپنے آخری لیگ میچ میں کنیڈا کو 85 رنز سے شکست دیدی
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں جاری آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے اختتام پر پاکستان کے بعد گروپ اے سے ساؤتھ افریقہ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور امریکہ نے بھی فائنل فور میں قدم رکھ دیا۔
سمی فائنلز ہفتے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، پہلے سمی فائنل میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ جبکہ دوسرے سمی فائنل میں پاکستان اور امریکہ آمنے سامنے ہونگے،
آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ٹیمیں آج (جمعہ) آرام کا دن ہے، جمعرات کو کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری لیگ راؤنڈ میں پاکستان اور کنیڈا کے درمیان میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ,پانچ وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان عبد الرزاق نے کنیڈا کے خلاف آرام کا فیصلہ کیا جس کے باعث قیادت کے فرائض فواد عالم نے انجام دیئے،
فواد عالم نے 38 گیندوں پر 66بنائے یہ فواد عالم کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی نصف سنچری ہے، طارق محمود 39 گیندوں پر 44 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ہدف کے تعاقب میں کنیڈا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 117 رنز پر پویلین لوٹ گئی،
فاتح ٹیم کی جانب سے محمد سلیمان نے صرف 8 رنز کے عوض تین جبکہ ذوالفقار بابر اور حسن نثار نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فواد عالم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دیدیکر سمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا،
زمبابوے کے اسکور 8 وکٹ پر 145 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 17 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کے جیف ہینمگ 57 گیندوں پر 85 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے،
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدیکر سمی فائنل میں اپنی سیٹ پکی کرلی، فاتح ٹیم نے 147 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،
امریکہ کی جانب سے انوار احمد نے شاندار آل راؤنڈر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز اسکور کرنے کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں، فاتح ٹیم کے عبد القادر 15 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرکے دوسرے کامیاب بولر رہے,
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی،
ویسٹ انڈیز نے لیری باب کے 64 رنز کی مدد سے 7 وکٹ پر 198 رنز بنائے تاہم ہانگ کانگ نے مونر ڈر کی ناقابل شکست میچ وننگ سنچری کے باعث مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا،
مونر ڈر نے 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 100 رنز بنائے، فاتح ٹیم کے دوسرے کامیاب بیٹر 41 گیندوں پر 62 رنز بناکر نجیب آمر رہے،
معین خان اکیڈمی میں سری لنکا اور ریسٹ آف دی گلف کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ریسٹ آف دی گلف نے 101 رنز سے جیت اپنے نام کرلی، ریسٹ آف دی گلف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 255 رنز بنائے،
فاتح ٹیم کے چوہدری محمد عمران 80، ریحان خان 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ علی عمران نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا 19ویں اوور میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگیا,
معین خان اکیڈمی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے 17 رنز سے متحدہ عرب امارات کو شکست دیکر سمی فائنل میں پہچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی،
ساؤتھ افریقہ کے اسکور 7 وکٹ پر 151 کے جواب میں یو اے ای 7 وکٹوں پر 134 رنز بناکر ہمت ہار گئی، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے رین ہارڈ 44 اور محمد سہیل 43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے جبکہ پیٹ بوتھا نے تین وکٹ حاصل کرکے جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔۔۔۔



