سکواش

سندھ کی ویشنوی نے پانچویں میکڈونلڈنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا گرلز ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں سندھ کی دامیہ خان کو شکست،بوائز انڈر15میں سہیل عدنان اور انڈر11میں محمد ابان چیمپئن بن گئے

سندھ کی ویشنوی نے پانچویں میکڈونلڈز نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا گرلز ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں سندھ کی دامیہ خان کو شکست،

بوائز انڈر15میں سہیل عدنان اور انڈر11میں محمد ابان چیمپئن بن گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ان سیدڈ کھلاڑی سندھ کی ویشنوی نے پانچویں میکڈونلڈنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گرلز انڈر19کا ٹائٹل جیت لیا، بوائز انڈر15میں ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان،انڈر11میں سندھ کے محمد ابان اور انڈر9میں پنجاب کے عبدالہادی فرزان چیمپئن بن گئے۔

آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں گزشتہ روز تمام کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف انفارمیشن آفیسرمیکڈونلڈز پاکستان عبدالرحمان تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے

اس موقع پر میکڈونلڈز پاکستان کے سی ای اوجمیل مغل،ایم نسیم،میڈم اقصیٰ حبیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق گرلز انڈر19کے فائنل میں ان سیڈڈکھلاڑی سندھ کی ویشنوی کے سندھ ہی کی دامیہ خان کو 3-0سے شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا،انہوں نے11-9،13-11اور11-7 سے فائنل اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بوائز انڈر15کے فائنل میں ایس این جی ایل کے سہیل عدنان نے کے پی کے دانش سکندر کو 11-7،12-10اور11-5سے زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بوائز انڈر11کا فائنل بھی سندھ کے دوابھرتے ہوئے کھلاڑیوں محمد ابان اور محمد بن نسیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں محمد ابان نے پہلا گیم 11-4 سے ہارنے کے بعد تین مسلسل گیمز میں 12-10،12-10اور11-4سے فتح سمیٹ کر فائنل اپنے نام کیا۔

بوائز انڈر9کے فائنل میں پنجاب کے عبدالہادی فرزان نے کے پی کے محمد ابراہیم کو 11-5،11-9اور11-5سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیتی۔

پانچ روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 128کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!