35ویں نیشنل گیمز باڈی بلڈنگ مقابلے واپڈا نے جیت لئے
آرمی اور خیبرپختونخوا بالترتیب دوسری اور تیسری نمبر پر رہی،محمد یاسین نے مسٹر پاکستان اولمپک ٹائٹل اپنے نام کرلیا


35ویں نیشنل گیمز باڈی بلڈنگ مقابلے واپڈا نے جیت لئے
آرمی اور خیبرپختونخوا بالترتیب دوسری اور تیسری نمبر پر رہی،
محمد یاسین نے مسٹر پاکستان اولمپک ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے IFBB مسٹر پاکستان اولمپک باڈی بلڈنگ مقابلوں 2025 میں پاک واپڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 156 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
واپڈا کے کھلاڑیوں نے 8 گولڈ، 6 سلور اور 4 برانز میڈلز جیت کر میدان مار لیا۔محمد یاسین نے مسٹر پاکستان اولمپک باڈی بلڈنگ ٹائٹل اپنے نام کرلی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل و صدر پاکستان واپڈا سپورٹس بورڈ امداد اﷲ میمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز ، ڈپٹی چیف ڈی مشن رحمت گل آفریدی ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ،محمد شیرازسمیت دیگر شخیصات موجود تھیں
پاک آرمی نے 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، خیبرپختونخوا نے 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی خیبرپختونخوا نے ایک گولڈایک سلور اور برانز میڈل اپنے نام کئے، شاہد خان نے گولڈ، الیاس خان نے سلور اورحمزہ خان نے براﺅنز میڈل اپنے نام کیا۔
دیگر یونٹس کی پوزیشن کچھ یوں رہی،بلوچستان 15 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر،سندھ 13 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر،پنجاب 11 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر،پولیس 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر،ریلوے 8 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پراورHEC 4 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر رہی
مقابلوں میں مختلف وزن کیٹیگریز میں کھلاڑیوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جبکہ آرگنائزنگ باڈی کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے عہدیداران نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے ہر سال مقبولیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔



