سکواش

میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:سندھ کی دامیہ خان نے فائنل میں جگہ بنالی

بوائز انڈر15کا فائنل خیبر پختونخوا کے عبدالہادی اور دانش سکندر کے درمیان کھیلا جائے گا

میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:سندھ کی دامیہ خان نے فائنل میں جگہ بنالی

بوائز انڈر15کا فائنل خیبر پختونخوا کے عبدالہادی اور دانش سکندر کے درمیان کھیلا جائے گا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا کے عبدالہادی اوردانش سکندر نے چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر15کے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ گرلز کا فائنل سندھ کی دامیہ خان اور واپڈا کی مہوش علی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پرجاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روزسیمی فائنلزکھیلے گئے۔

ٹورنامنٹ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق بوائز انڈر15کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کئے

عبدالہادی گل نے اپنے ہی صوبے کے فواد خان کو سخت مقابلے کے بعد9-11،11-8،11-5،7-11اور12-10سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کے دانش سکندر نے سندھ کے ابھرتے ہوئے راحیل وکٹر کو 11-3،11-3اور11-5سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزازا حاصل کیا۔

گرلز انڈر19کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ واپڈا کی مہوش علی نے کے پی کی مناحل عقیل کو 11-1،11-3اور11-7سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی دامیہ خان نے سندھ ہی کی نمرا بتول کو11-3،8-11،11-5اور11-6سے مات دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔

بوائز انڈر11میں میں پی اے ایف کے عبدالرحمان ریاض نے اپنے ہی محکمے کے محمد سمیرکو11-8،11-6اور11-6سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے انس رافع نے پی اے ایف کے ہی عاطف علی ناز کو 11-4،11-4اور11-4سے زیر کیا اور ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔

بوائز انڈر9میں سندھ کے محمد ابان نے پنجاب کے عبدالہادی کو 11-3،11-3اور11-9سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے سندھ ہی کے محمد حسنین کو11-6،11-6اور11-0سے شکست دے کر فائنل میں نشست کنفرم کی۔چیمپئن شپ کے تمام فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!