دیگر سپورٹس

14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ ; چوتھے دن تین اہم میچز کھیلے گئے

14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ ; چوتھے دن تین اہم میچز کھیلے گئے

لاہور ; لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2025ء پیٹرنز کپ کے چوتھے دن تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی /آسیان، ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن کے دلچسپ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سپانسرز پیٹرنز میں سے تیمور علی ملک ڈائریکٹر گارڈ گروپ، نفیس باڑی ہیپی کاؤ چیز، بابر نسیم، سیکرٹری کلب میجر امجد غفور(ر) اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں ایف جی /آسیان کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد بی این کو 5-4 سے ہرا دیا۔ ایف جی /آسیان کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچوں گول سکور کیے جبکہ بی این پولوکی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین اور صائم عباس نے ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ایف جی /دین پولو کو 6-4 سے ہرا دیا۔

ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چاراور راجہ تیمور ندیم نے دو گول سکور کیے۔ ایف جی /دین کی طرف سے خوان کروز گروگلی نے دو، رافع شیخ اور آغا موسی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

تیسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے ایک بار پھر ایکسٹرا ٹائم میں سڈن ڈیتھ پر ریجاس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو 9-8 سے ہرا دیا۔

ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے اگناسیو نے چار، محمد علی ملک نے تین،تراب رضوی نے دو گول سکور کیے۔ ریجاس /شیخو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار، ممتاز عباس نیازی نے دو، عثمان عزیز انور اور محب فیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!