سکواش

سندھ کے ایم ابان نے میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر9 ایونٹ جیت لیا

بوائز انڈر15میں دانش سکندر،گرلز میں مہوش علی فاتح،مہمان خصوصی عبدالرحمان نے انعامات تقسیم کئے

سندھ کے ایم ابان نے میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر9ایونٹ جیت لیا

بوائز انڈر15میں دانش سکندر،گرلز میں مہوش علی فاتح،

مہمان خصوصی عبدالرحمان نے انعامات تقسیم کئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا کے دانش سکندر اور واپڈا کی مہوش علی نے چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر15 اور گرلز سنگلز کے ٹائٹل جیت لئے۔

بوائز انڈر11میں پاکستان ائر فورس کے عبدالرحمان ریاض اور انڈر9میں سندھ کے محمد ابان چیمپئن بن گئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پر گزشتہ رو زاختتام کو پہنچنے والی آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے تمام کیٹیگریز کے فائنل کھیلے گئے۔ فائنل اوراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف انفارمیشن آفیسرعبدالرحمان تھے

جنہوں نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامی رقم اور ٹرافیز تقسیم کیں،اس موقع پرڈائرکٹر فنانس افتخار احمد،ڈویژنل منیجر مارکیٹنگ معاذ حنیف،سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان،ٹورنامٹ ریفری محمد نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

نتائج کے مطابق بوائز انڈر15کے فائنل میں کے پی کے دانش سکندر نے اپنے ہی صوبے کے عبدالہادی گل کو17منٹ کے مقابلے کے بعد11-6،11-8اور11-0سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا،

گرلز انڈر19کے فائنل میں ٹاپ سیڈ واپڈا کی مہوش علی نے سندھ کی دامیہ خان کو 3-0سے شکست دی،دامیہ خان نے پہلے گیم میں ٹاپ سیڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم اگلے دونوں گیمز مہوش علی نے جیت کر فائنل جیتا،

فائنل کا اسکور 13-11،11-4اور11-8رہا۔بوائز انڈر11کے فائنل میں پاکستان ائر فورس کے عبدالرحمان ریاض نے اپنے ہی محکمے کے انس رافع کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے زیر کیا

اور چیمپئن بنے،ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 11-6،11-8،8-11،12-14اور11-6رہا۔بوائز انڈر9کا فائنل بھی دل چسپ رہا جس میں سندھ کے محمد ابان نے ایم بن نسیم کو 11-7،11-9اور11-8سے شکست دے کر فائنل اور ٹائٹل حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جبکہ چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!