بیڈمنٹن

نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ ; اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (رانا تنویر احمد سے) اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئےاسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد خان نے اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ نے ٹرائلز کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوائز انڈر-15 میں ایم ریحان اور نوید، بوائز انڈر-17 میں مجتبیٰ شبیر اور شاہ زین ملک، بوائز انڈر-19 میں تفرید اور رحیم، بوائز انڈر-21 میں ابراہیم رشید اور ابراہیم افتخار شامل ہیں۔

گرلز انڈر-17 کے لئے ناصرہ اور زلیخا کو گرلز انڈر-19 کے لئے بازار اور ایمان کو، گرلز انڈر-21 کے لئے وردہ اور ایمن کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ مینیجر اور کوچنگ کے فرائض سید علی چشتی انجام دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!