
آل خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے چلڈرن کپ ہیڈ کواٹر نے جیت لی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا فل کٹنٹک کراٹے ایسوسی ( شن کیوکشن کائی) کے زیراہتمام کراٹے ہیڈ کوارٹر ہادی انٹر نیشنل کراٹے اکیڈمی گلبہار پشاور میں آل خیبرپختونخوا کنٹکٹ کراٹے چلڈرن کپ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں مختلف ریجن سے بچوں نے فائٹنگ اور کاتاز میں حصہ لیا ۔
ریفری پینل کے فرائض نثار االدین شنواری ، محمد یاسین یاسر ، عنایت اﷲ ، شمس العارفین یوسف خان ، ریئس خان ، مصری خان ، سیف اﷲ ، آنس عالم نے انجام دیئے جبکہ انٹر نیشنل ریفری وبرانج چیف ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن ڈبلیو کے او جاپان (شہیان ) صاحبزادہ الہادی نے سپریم جج کے برائض انجام دیئے
نتائج کے مطابق انفرادی کاتاز میں ہیڈ کوارٹر ہادی انٹر نیشنل کراٹے اکیڈمی گلبہار پشاور کے ابو طلحہ نے پہلی ، پروفیشنل اکیڈمی محمد حسن نے دوسری اور ایبٹ آباد ہزارہ کے مہرو نساءنے تیسری ، 25 کلوگرام مقابلوں میں شہباز سنٹر کے محمد نے پہلی ،
بنوں ریجن کے حیدر نے دوسری اور ایبٹ آباد کے اسماعیل نے تیسری ، 30 کلوگراممیں شہباز سنٹر کے تیمور نے پہلی ، ہیڈ کوارٹر کے یحیٰ ہادی نے دوسری اور محمد سنان نے تیسری ،35 کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر کے ابوطلہ نے پہلی ،
شہباز سنٹر کے طلحہ نے دوسری اور چارسدہ کے حسیب نے تیسری ، چالیس کلو گرام میں شہباز سنٹر کے وسیم نے پہلی ، ہیڈ کوارٹر کے محمد یوسف نے دوسری جبکہ ہیڈ کوارٹر کے محمد یوسف نے دوسری جبکہ ہیڈ کوارٹر کے عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ایبٹ آباد حاشر ، ابوبکر ، ابراہیم ، بنوں کے معاذ اور مردان سہیل نے اپنے نام کرلی ، سماجی کارکن اور ڈسٹرکٹ پشاور فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن ایشن شیراز خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے
انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے ۔ مجموعی طور پر 64 پوائنٹس کے ساتھ ہیڈ کوارٹر نے پہلی ، 55 پوائنٹس کے ساتھ شہباز سنٹر نے دوسری جبکہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔



