کرکٹ

کلب کرکٹ کی تطہیر، نظام کی مضبوطی اور میرٹ کی بحالی

کلب کرکٹ کی تطہیر، نظام کی مضبوطی اور میرٹ کی بحالی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے کلب کرکٹ سکروٹنی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور مضبوط بنیادوں پر استوار کر کے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

خصوصاً جن اضلاع میں حال ہی میں کلب سکروٹنی مکمل ہوئی ہے، وہاں یہ عمل انتہائی بہترین، منظم اور سخت معیار کے تحت انجام دیا گیا۔ کلبوں کو کرکٹ سکروٹنی کے ایک کڑے اور جامع عمل سے گزارا گیا، جس کے واضح اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اس سخت اور غیر جانبدار سکروٹنی کے نتیجے میں بوگس، غیر فعال اور صرف کاغذی حیثیت رکھنے والے کلبوں کا خاتمہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے جبکہ وہ کلبز جو حقیقی معنوں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں، انہیں آگے آنے کا موقع ملا ہے۔

کلب کرکٹ کسی بھی کرکٹ اسٹرکچر کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ عبداللہ خرم نیازی کی قیادت میں اس نظام کو محض رسمی کارروائی کے بجائے میرٹ، نظم و ضبط اور شفافیت پر استوار کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں ٹیلنٹ کی درست نشاندہی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں بہتری کا سبب بنے گا۔

یقیناً اصلاحات ہمیشہ مزاحمت کو جنم دیتی ہیں، مگر تاریخ یہی ثابت کرتی ہے کہ بغیر سخت فیصلوں کے مضبوط نظام قائم نہیں ہوتے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی کی یہ کاوش پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی سمت ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ پاکستان کرکٹ کی مضبوط بنیادیں — مضبوط اور شفاف کلب کرکٹ سے ہی ممکن ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!