کرکٹ

سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے عائد

آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ اتوار کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔

تاہم میچ میں فتح کے باوجود پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر آئی سی سی کے جرمانے سے نہ بچ سکی۔

گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

قومی ٹیم کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 48.1 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!