ہاکی

چینی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد، ایئرپورٹ پر شاندار ویلکم

مہمان ٹیم پاکستان میں موجودہ ڈیپارٹمنٹل اور ڈومیسٹک ہاکی ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔

چائنہ کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، پی ایچ ایف کا پرتپاک استقبال

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک اور اہم کڑی کے تحت، چائنہ کی مشہور گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

مہمان ٹیم پاکستان میں موجودہ ڈیپارٹمنٹل اور ڈومیسٹک ہاکی ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔

پاکستان آمد پر پی ایچ ایف کے اعلیٰ حکام اور عہدیداران نے ایئرپورٹ پر چینی ٹیم کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔ اس پروقار موقع پر مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور روایتی پاکستانی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے گئے۔

پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس دورے سے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!