

پی سی بی کا ملتان سلطانز کی فروخت کا فیصلہ، اشتہار جاری
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز کے فرنچائز رائٹس کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کو بڈز جمع کرانے کی دعوت دے دی گئی ہے، خواہشمند ادارے ٹیم کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بورڈ نے بتایا ہے کہ ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے درکار دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ تکنیکی طور پر اہل قرار پانے والے بڈرز کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ نیلامی کے دوران پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیمیں بھی فروخت کی ہیں۔ اس بار پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔



