اسلم روڈا اور آئی ایم ایچ اے اکیڈمی ویمینز ہاکی سیریز کا پہلا میچ برابر
آئی ایم ایچ اے اکیڈمی کی گول کیپر مسفراء میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں


اسلم روڈا اور آئی ایم ایچ اے اکیڈمی ویمینز ہاکی سیریز کا پہلا میچ برابر
آئی ایم ایچ اے اکیڈمی کی گول کیپر مسفراء میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں
مسز اسماء علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی سیریز کا افتتاح کیا
کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی اور اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی گوجرہ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ برابر ہوگیا ،
اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہیں کرسکی ،
اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی گول کیپر مسفراء کو بہترین دفاعی کھیل پیش کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اس سے قبل مسز اسماء علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی سیریز کا افتتاح کیا
اس موقع پر پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی سابق کپتان و معروف صحافی شاہدہ شعیب رضوی ، ارم بخاری ، اولمپئین سید سمیر حسین ، اولمپئین کاشف جواد ، عارف بھوپالی ،
آصف احمد خان ، پرویز اقبال ، محمد عرفان سینیئر ، خالد پراچہ ، خاور جاوید، سید آل حسن ، معین عالم ، وقاص حسن ، مس سعیدہ خانم، اسلم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے اولمپئین اصلاح الدین اور اکیڈمی کی ایمرجنگ کھلاڑی سیدہ زینب حسن کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر اولمپیئن اصلاح الدین نے خطاب میں کہا کہ استاد اسلم روڈا ہاکی پاکستان ہاکی کا بڑا نام تھا جنہوں نے اپنی زندگی قومی کھیل کیلئے وقف کردی
یہ اچھی بات ہے کہ آج انکے نام سے منسوب اکیڈمی کراچی کا دورہ کررہی ہے خاور جاوید اور انکی پوری ٹیم کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ،
اصلاح الدین نے کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین ہاکی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس چیز کو ضروری سمجھتے ہوئے ہم نے سیریز کا انعقاد کیا اور یہ سلسلہ اب جاری رہے گا ۔
مہمان خصوصی اسماء علی شاہ نے کہا کہ گوجرہ کی ہاکی کی کراچی میں آمد پر وہ بھی بہت خوش ہیں کراچی میں انکی اچھی میزبانی کی جائیگی انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ،
شاہدہ شعیب رضوی نے کہا کہ وہ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں سہولیات دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں یہاں کھیل سے متعلق دور جدید کی ہر چیز موجود ہے انہوں نے اولمپئین اصلاح الدین کو سالگرہ کی مبارکباد اور تحفہ بھی دیا
اکیڈمی کے ہیڈ کوچ سید سمیر حسین نے کہا کہ ہاکی سیریز سے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملے گا کھلاڑیوں کو پتہ چلے گا کہ وہ کہاں غلطیاں کررہی ہیں
حالانکہ گوجرہ کی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ایسے ہی سخت مخالف ٹیم کیساتھ کھیل کر آپ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کی بھی چند کھلاڑیوں کو اس سیریز میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔



