فٹ بال

گوجرانوالہ، نیشنل ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

، راولپنڈی ویٹرن نے گوجرانولہ ویٹرن ٹیم کو پانچ،تین گول سے ہرایا

گوجرانوالہ، نیشنل ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد،

قومی ستاروں کی میدان میں واپسی،

راولپنڈی ویٹرن نے گوجرانولہ ویٹرن ٹیم کو پانچ،تین گول سے ہرایا

پی ایف ایف کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ کی میزبانی میں رنگارنگ تقریب میں پی اے ایف کے کوچ محمد ارشد کیلئے خصوصی اعزازسے نوازااور گراس روٹ فٹبال کے فروغ کا عزم کا اعادہ کیا

گوجرانوالہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں فٹبال کے عالمی و قومی شہرت یافتہ سابق کھلاڑیوں کا میلہ سج گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکائاللہ کی زیرِ نگرانی نیشنل ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ کا انتہائی پروقار اور جوش و خروش سے انعقاد کیا گیا،

جس میں ملک بھر سے سابق انٹرنیشنل اور نیشنل فٹبالرز نے شرکت کر کے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران سابق کھلاڑیوں نے اپنی فنی مہارت اور تجربے سے شائقینِ فٹبال کے دل جیت لیے۔

میدان میں ان ستاروں کا ایکشن دیکھ کر گراؤنڈ تالیوں سے گونج اٹھا۔ ایونٹ کا مقصد نہ صرف سابق کھلاڑیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا بلکہ نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کرنا بھی تھا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان راولپنڈی ویٹرن ٹیم فاتح رہی، راوالپنڈی کی ٹیم نے گوجرانولہ ویٹرن ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا،

تقریب کی ایک خاص کڑی 35ویں نیشنل گیمز کے فٹبال ایونٹ میں فاتح رہنے والی پاکستان ایئر فورس (پی ایایف) کی ٹیم کے کوچ محمد ارشد کو ان کی شاندار کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ سے نوازنا تھا۔

حافظ ثناء اللہ نے انہیں شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد ارشد جیسے مخلص کوچز پاکستان فٹبال کا اثاثہ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتعیش عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں میں خصوصی تحائف اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ کھلاڑیوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی اور کھیل کے کلچر کو فروغ ملتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر حافظ ذکائاللہ اور سابق کھلاڑیوں نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں فٹبال کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے گراس روٹ لیول (بنیادی سطح) پر کام کرنا ناگزیر ہے۔

شرکاء نے عزم کیا کہ وہ مل جل کر ملک بھر میں فٹبال کی نرسریوں کو فعال کریں گے اور ساتھ ہی ویٹرن فٹبال کو مستقل بنیادوں پر متحرک رکھا جائے گا تاکہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے نئے ٹیلنٹ کی آبیاری کی جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ہدایت الحق نے ملک میں فٹبال کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کی ترقی کا راستہ تعلیمی اداروں سے ہو کر گزرتا ہے۔ ملک ہدایت الحق نے زور دیا کہ ہمیں ضلعی اور تحصیل کی سطح کے ساتھ ساتھ سکولوں کی سطح پر فٹبال کو فعال کرنا ہوگا تاکہ بچپن سے ہی بچوں کو اس کھیل کی جدید تکنیک سکھائی جا سکیں۔

انہوں نے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سکولوں میں ٹورنامنٹس کے انعقاد سے ہی ہمیں مستقبل کے سٹارز ملیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!