کرکٹ

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 103رنز سے شکست

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں 409 رنز بنائے اور 238 رنز کی بڑی برتری حاصل کی تھی۔

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ریت کی دیوار، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی۔لیڈز میں پاکستان کا ٹیسٹ میچ چند گھنٹوں میں ہی ڈراؤنے خواب میں بدل گیا!

پہلی اننگز میں صرف 171 رنز، انگلینڈ کی 409 رنز کی طوفانی اننگز اور پھر دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن صرف 135 رنز پر بکھر گئی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 409 رنز بنائے اور قومی ٹیم پر 238 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے 3، محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔238 رنز کے خسارے کے بعد پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے مضبوط بیٹنگ درکار تھی،

لیکن دوسری اننگز میں بھی قومی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے بکھر گئی۔

امام الحق کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا 4 اور اذان اویس 9 رنز بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 15، سعود شکیل نے 14، خرم شہزاد نے 8 اور علی عثمان نے 7 رنز بنائے۔

شان مسعود 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ مزاحمت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کی، جنہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے باوجود پوری پاکستانی ٹیم 135 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں،

جبکہ گس ایٹکنسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیل اینڈرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مجموعہ 409 رنز تک پہنچا دیا۔

جوفرا آرچر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ جیمی اسمتھ نے 25 اور جوش ٹنگ نے 8 رنز بنائے۔انگلینڈ کی بڑی برتری میں ہیری بروک، جارڈن کاکس، جو روٹ اور ڈین لارنس کی نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کے لیے اس میچ میں علی عثمان کی بولنگ ایک روشن پہلو رہی، جنہوں نے انگلینڈ میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

انگلینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!