کرکٹ

پی سی بی کا پاک آسٹریلیا ٹی20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پی سی بی کا پاک آسٹریلیاٹی20سیریزکیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ سیریز 29 جنوری سے 1 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جہاں میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا جبکہ ٹاس شام 3:30 پر متوقع ہے۔

میچ ریفری ;
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تمام میچز میں کھیل کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے میچ میں علی نقوی اپنا 50 واں ٹی20 انٹرنیشنل میچ بطور میچ ریفری آفیشیئیٹ کریں گے۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں اپنا پہلا میچ اپریل 2023 میں اسی مقام پر آفیشیئیٹ کیا تھا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن احسان رضا پہلے دو ٹی20 میچز میں آن فیلڈ امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ان کے ساتھ پہلے اور دوسرے میچ میں آصف یعقوب اور رشید ریاض آن فیلڈ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔

فورتھ امپائرز اور تھرڈ امپائرز ; 

رشید ریاض پہلے ٹی20 میں فورتھ امپائر رہیں گے اور تیسرے ٹی20 میں نصیر حسین کے ساتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔ ذوالفقار جان پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے رکن ہیں اور تیسرے میچ میں فورتھ امپائر ہوں گے۔

نصیر حسین دوسرے میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سیریز کا آغاز تھرڈ امپائر کے طور پر کریں گے۔آصف یعقوب اور طارق رشید بالترتیب دوسرے اور تیسرے ٹی20 میں تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

میچز کی تفصیل ;

پہلا ٹی20 (29 جنوری): احسان رضا اور آصف یعقوب – آن فیلڈ، نصیر حسین – تھرڈ امپائر، رشید ریاض – فورتھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری

دوسرا ٹی20 (31 جنوری): احسان رضا اور رشید ریاض – آن فیلڈ، آصف یعقوب – تھرڈ امپائر، نصیر حسین – فورتھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری

تیسرا ٹی20 (1 فروری): رشید ریاض اور نصیر حسین – آن فیلڈ، طارق رشید – تھرڈ امپائر، ذوالفقار جان – فورتھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!