پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، چیمپئن شپ کا آغاز ہفتہ سے اسلام آباد میں ہوگا

پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل،
چیمپئن شپ کا آغاز (کل) ہفتہ سے اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد ; پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، چیمپئن شپ کا آغاز (کل) ہفتہ سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد ہوگا۔
چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ گزشتہ روزچیمپئن شپ کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن منعقد ہوا
جس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی۔
پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ اینڈ 18ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 جنوری سے 30 جنوری تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
اور چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پاکستان اور چائنا کے مرد اور خواتین کے کے درمیان 20 دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے جن میں دس مردوں کے مقابلے اور دس خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔
ان مقابلوں میں دونوں ملکوں پاکستان اور چین کے دس، دس مرد اور دس، دس خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ 18ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کے میچز 25 جنوری سے شروع ہونگے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کی رنگارنگ اختتامی تقریب 30 جنوری کو ہوگی جس میں گلوکار، موسیقار اور فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



