ہاکی

پرو ہاکی لیگ، ورلڈ کپ کوالیفاٸنگ کیلٸے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

اسکواڈ میں دو تبدیلیاں، ٹیم دو فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، رانا مجاہد

پرو ہاکی لیگ، ورلڈ کپ کوالیفاٸنگ کیلٸے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

اسکواڈ میں دو تبدیلیاں، ٹیم دو فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، رانا مجاہد

اسلام آباد(نوازگوھر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کوالیفاٸنگ راونڈ کیلٸے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا، قومی اسکواڈ لیگ 20 ممبران اور چھ آفیشلزپر مشتمل ہوگا، ٹیم دو فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

نصیر بندہ ہاکی اسثیڈیم میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ آسٹریلیا جانیوالا قومی اسکواڈ ہی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا

جبکہ محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔رانا مجاہد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلیز کا معاملہ حکومت کیساتھ اٹھایا ہے، جمعہ تک کھلاڑیوں کے تمام بقایاجات ادا کر دیے جائیں گے۔

پرو لیگ اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ گول کیپر عبداللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ منان رضا کی جگہ عمیر ستار ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹیم میں منیب الرحمن، علی رضا، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت، عمیر ستار، حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز اور ابوبکر شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ طاہر زمان، محد عثمان، ذیشان اشرف، ندیم لودھی، محمد اسلم اور عدیل شامل ہوں گے۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا آسان نہیں، تاہم ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم 16 میچز کھیلے گی جس سے بھرپور تیاری کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کو ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کی اچھی پریکٹس ہو جائے گی۔

کپتان محمد عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور امید ہے وزیراعظم قومی کھیل کی مزید حمایت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں 10 فروری کو آسٹریلیا، 11 فروری کو جرمنی، 13 فروری کو دوبارہ آسٹریلیا جبکہ 14 فروری کو جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!