فٹ بال

ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا یوٹرن، ارجنٹینا کی جرسی دوبارہ پہنیں گے

لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف دوستانہ میچ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کریں گے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا یوٹرن، ارجنٹینا کی جرسی دوبارہ پہنیں گے

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے باوجود قومی ٹیم کے لیے ایک اور میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف دوستانہ میچ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کریں گے۔ اس مقابلے کو قومی ٹیم کی جانب سے میسی کا الوداعی میچ قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹینا کی شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم قومی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کے خلاف میچ کے لیے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ میں میسی کو شامل کرلیا ہے۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میسی کو قومی ٹیم کی جانب سے شاندار انداز میں الوداع کیا جائے گا۔ اس موقع پر 2022 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے ارکان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

میسی کی الوداعی تقریب میں ان کے بین الاقوامی کیریئر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جس میں ارجنٹینا کے لیے ان کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!