کرکٹ

بھارت میں فضائی آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا

بھارت میں فضائی آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا

بھارت میں فضائی آلودگی کی شدت نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو دورانِ میچ ماسک پہن کر کھیلنا پڑا۔

یہ صورتحال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر اجاگر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں ممبئی اور دہلی کے کھلاڑی آلودہ فضا کے باعث ماسک پہن کر میدان میں اترے۔ باندرا کُرلا کمپلیکس میں کھیلے گئے اس میچ کے دوران آلودگی واضح طور پر محسوس کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں نے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کیا۔ اسی وجہ سے ممبئی کے بیٹرز سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے احتیاطاً ماسک کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا جو غیر تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسی شہر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز اور سیمی فائنل بھی شیڈول ہیں، جس پر ماحولیاتی اور صحت کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!