کرکٹ

پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ایڈیشن کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

ان ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا کو بھی براہ راست کوالیفکیشن حاصل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 9 مارچ تک ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست 3 مزید ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔ جن میں افغانستان، بنگلا دیش اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!