
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کہانی ختم؟
کینڈی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کہانی ختم؟ انگلش کپتان نے تن تنہا پاکستان کو شکست دے دی۔
کینڈی میں سپر 8 مرحلے کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میںپاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کےلیے اس میچ میں لازمی فتح درکار تھی۔
تاہم انگلش ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے تن تنہا پاکستان کے باولنگ اٹیک کا مقابلہ کرتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
پاکستان کےلیے اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بہت کم ہو گئے ہیں۔ سیمی تک رسائی کےلیے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنا ہو گی۔
نیوزی لینڈ کی کم از کم ایک شکست پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا باعث بن سکتی ہے۔



