PSL2026

پی ایس ایل سیزن الیون کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز منگل سے ہو گا

شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پی ایس ایل سیزن الیون کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل سے ہو گا۔

شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے ٹکٹ منگل 17 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کردیے جائیں گے۔ شائقین دوپہر 12 بجے سے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹوں کی قیمتیں ;  مختلف شہروں میں ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف رکھی گئی ہیں۔ لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہے، فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے جب کہ ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہوگا۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

خصوصی سہولتیں ; پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے۔ وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

سی ای او کا بیان ;  سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ھے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹیموں کے ساتھ نئی حریف بھی دیکھنے کو ملیں گی اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا شیڈول ; خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جو لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز منعقد ہوں گے جب کہ شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خرید سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!