فٹ بال

افریقن فٹبال کنفیڈریشن کا حیران کن فیصلہ، فتح کے باوجود سینیگال سے چیمپئن کا اعزاز چھن گیا

افریقن فٹبال کنفیڈریشن کا حیران کن فیصلہ،

فتح کے باوجود سینیگال سے چیمپئن کا اعزاز چھن گیا

افریقی فٹبال کی گورننگ باڈی Confederation of African Football نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال سے افریقا کپ آف نیشنز 2025 کا ٹائٹل واپس لے لیا اور مراکش کو نیا چیمپئن قرار دے دیا۔

یہ فیصلہ جنوری میں کھیلے گئے متنازع فائنل کے بعد سامنے آیا، جس میں سینیگال نے ابتدائی طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم میچ کے دوران ریفری کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینیگال کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی، جس کے باعث کھیل تقریباً 14 منٹ تک معطل رہا۔

بعد ازاں مراکش نے اس صورتحال پر باضابطہ اپیل دائر کی، جسے سی اے ایف کے اپیل بورڈ نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ قوانین کے تحت میدان چھوڑنا میچ فورفیٹ کرنے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سینیگال کے کھلاڑیوں نے متعلقہ قواعد کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں آرٹیکل 84 کے تحت میچ 3-0 سے مراکش کے حق میں کر دیا گیا۔ اس طرح مراکش کو باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!