PSL2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے لیے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ماہرہ خان زلمی کے آفیشںل اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی

پشاور زلمی نے HBLPSL11 کے لیے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ماہرہ خان زلمی کے آفیشںل اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی

زلمی کے آفیںشل اینتھم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا

پشاور زلمی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو HBLPSL11 سیزن کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، جو اس مضبوط اور دیرینہ تعلق کا تسلسل ہے جو فرنچائز کی شناخت کا اہم حصہ بن چکا ہے۔

ماہرہ خان، جو زلمی کی پہچان اور ایک عالمی شہرت یافتہ آئیکون ہیں، اپنی منفرد خوبصورتی، اثر و رسوخ اور دنیا بھر میں مداحوں کے ساتھ مضبوط تعلق کے باعث ٹیم کی نمائندگی کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ اور ان کے بڑھتے ہوئے فین بیس کے ساتھ تعلق کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

ماہرہ خان زلمی کے آفیشل اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی، جہاں وہ اپنی توانائی اور دلکشی کے ساتھ #GenZalmi کے جذبے کو اجاگر کریں گی۔

چیئرمین پشاور زلمی، جاوید آفریدی نے کہا:
“ماہرہ خان ہمیشہ سے زلمی کے سفر کا ایک اہم حصہ رہی ہیں۔ ہمارے مداحوں کے ساتھ ان کا مضبوط تعلق اور ہماری اقدار کی حقیقی نمائندگی کرنے کی صلاحیت انہیں اس برانڈ کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سال کے اینتھم میں بھی شامل ہوں گی، کیونکہ ہم #GenZalmi کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔”

بطور برانڈ ایمبیسیڈر، ماہرہ خان میدان کے اندر اور باہر پشاور زلمی کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کریں گی، مداحوں کے ساتھ روابط کو فروغ دیں گی اور HBLPSL11 کے دوران فرنچائز کی مختلف مہمات کا حصہ بنیں گی۔

پشاور زلمی ایک بار پھر ماہرہ خان کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس شاندار سفر کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!