پی ایس ایل 11؛ ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو شکست دے دی
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے معاز صداقت 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پی ایس ایل 11 کے 8 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کر لی، ملتان نے 225 رنز کا بڑا ہدف محض 18.4 اوورز میں حاصل کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے55 گیندوں پر سنچری مکمل کرلی، انہوں نے اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے اور ناقابل شکست رہے۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان خان اور رائیلی میریڈیتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تاہم وہ ٹیم کو فتح سے نہ روک سکے۔
ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ابتدائی وکٹوں کے نقصان کے باوجود شاندار رنز بنائے،
معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم بنیاد دی، شارجیل خان نے بھی ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیل کر حیدرآباد کو خطرناک پوزیشن میں پہنچایا۔
ملتان کے بولرز نے کوشش کی مگرحیدرآباد کے بیٹسمینوں کی رفتار کو کم نہ کر سکے، محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے بھی بولنگ میں کچھ قابو پانے کی کوشش کی۔



