PSL2026

زمبابوے کے دو کرکٹرز لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے

زمبابوے کے دو کرکٹرز لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے

لاہور قلندرز نے زمبابوے کرکٹ کے ساتھ جاری تعاون کے سلسلے میں زمبابوے کے کھلاڑی کلائیو مادانڈے اور تشنگا موسیقیوا کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

دونوں کھلاڑی کھلاڑیوں کی ترقی کے پروگرام کے تحت قلندرز کے ڈریسنگ روم میں شامل ہوں گے ، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کی کرکٹ کے تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔

لاہور قلندرز نے زمبابوے کرکٹ کے ساتھ طویل مدتی ایکسچینج پروگرام برقرار رکھا ہوا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

اس معاہدے کے تحت قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑی زمبابوے کے ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ میں کھیلنے کے مواقع حاصل کرتے ہیں، جبکہ زمبابوے کے کھلاڑی اس فرنچائز کے ساتھ شمولیت کے ذریعے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرتے ہیں، جس میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے مواقع بھی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان 2023 سے دس سالہ معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں پارٹیز کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قیمتی بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

کلائیو مادانڈے ایک شاندار مڈل آرڈر وکٹ کیپر بیٹر ہیں، جو پریشر میں جارحانہ انداز اپنا کر اننگز کو بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ پہلے ہی انٹرنیشنل لیول پر زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں،مڈل آرڈڑ بیٹر تشنگا موسیقیوا بھی زمبابوے کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک دلچسپ ٹیلنٹ ہیں۔

زمبابوے کرکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر گیویمور ماکونی نے کہا:
"ہمیں خوشی ہے کہ کلائیو مادانڈے اور تشنگا موسیقیوا ہمارے پارٹنر شپ کے تحت لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ شراکت داری زمبابوے کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم راستہ ہے، جبکہ ہمارے کھلاڑی جدید کھیل کے تقاضوں سے بھی روشناس ہوتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تجربہ ان کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا اور زمبابوے کرکٹ کی طویل مدتی کامیابی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔”

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا:
"ہمیں فخر ہے کہ لاہور قلندرز واحد فرنچائز ہے جس نے کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کیا۔ یہ شراکت داری نہ صرف لاہور قلندرز کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بھی اعزاز ہے۔”

انہوں نے مزید کہا:
"ہم کلائیو مادانڈے اور تشنگا موسیقیوا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم انہیں شاندار ماحول میں تجربہ حاصل کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنا تاثر چھوڑیں گے۔ یہ اقدام سیکھنے، ترقی اور دونوں ممالک کی کرکٹ کے مستقبل کے ستارے بنانے کے بارے میں ہے۔”

لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت معاذ خان اور سلمان مرزا پہلے ہی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا کر بین الاقوامی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دیکھا چکے ہیں۔ ان کی کارکردگی نہ صرف ان کی ذاتی ترقی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی طاقت اور وژن کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

زمبابوے کے ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیل کر یہ کھلاڑی اپنے اسکلز بڑھا کر مختلف حالات کے مطابق ڈھل رہے ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!