PSL2026

پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کا آج سے کراچی میں آغاز ہو گیا

پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کا آج سے کراچی میں آغاز ہو گیا

ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا رنگا رنگ مرحلہ کراچی میں شروع ہو گیا، جہاں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 8 اپریل سے 28 اپریل تک مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا آغاز بدھ کے روز پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان میچ سے ہوگا، جو کراچی میں اس سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا چوتھا ڈبل ہیڈر جمعرات کو کھیلا جائے گا، جس کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ شام کے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔

اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن کے بعد ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب پہلی چار پوزیشنز پر موجود ہیں، جبکہ حیدر آباد کنگز مین اور راولپنڈیز کو اب تک اپنی پہلی جیت کا انتظار ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم 2018 سے 2025 تک پی ایس ایل کے 75 میچز کی میزبانی کر چکا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ 17 فتوحات کے ساتھ سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے۔

کراچی کنگز نے 14 جبکہ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے 11، 11 میچز جیتے ہیں، جبکہ لاہور قلندرز کے نام اس میدان میں 10 کامیابیاں ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کے اس مرحلے سے شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!