کرکٹ

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے

زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے

زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورۂ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز میں 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29-2025ء کا حصہ ہوں گے۔

تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،

ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی،ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

مذکورہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہو گی،ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئر لینڈ میں 3 ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!