Gamesدیگر سپورٹس
سندھ حکومت نے "سندھ پنک گیمز” ملتوی کر دیے.
سندھ حکومت نے "سندھ پنک گیمز" ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے پنک گیمز ملتوی کر دیے
گرمی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے اعلان کے صرف ایک روز بعد ہی سندھ پنک گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں منعقد ہونا تھیں، جبکہ افتتاحی تقریب میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت متوقع تھی۔
تاہم سیکرٹری اسپورٹس منور مہیسر کے مطابق شدید گرمی کے باعث مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
جس کے بعد حکومت نے سندھ پنک گیمز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔



