ہاکی

ملتان : پاکستان میں ہاکی کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ; عدنان نعیم

پاکستان میں ہاکی کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ; عدنان نعیم

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی آج پھر سے عروج حاصل کررہا ہے اس کی وجہ گراس روٹ لیول سے اسکی تنظیم سازی ہے آج کل کی نوجوان نسل جو کہ سوشل میڈیا کی چکاچوند میں گم ہوتی جاری ہے

اس کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کرنا جہاد ہے اور قابل فخر ہیں وہ لوگ جو اس کام کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرملتان عدنان نعیم نےڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام اور ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون سے BSK ہاکی اکیڈمی ملتان اور DHA ہاکی اکیڈمی لیہ کے درمیان کھیلی گئی

تین میچوں کی سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس میں BSK ہاکی اکیڈمی ملتان نے کامیابی حاصل کی بی ایس کے اکیڈیمی ملتان کے کوچ رومان شاہد اور ڈی ایچ اے لیہ ہاکی اکیڈیمی کے کوچ محمد جنید تھے

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے ان کے ہمراہ پروفیسر پرویز بخاری اورمحمد قیصر سپورٹس انچارج مسلم ہائی اسکول ملتان اور چودھری کامران شریف انٹرنیشنل امپائر عبدالسعید کوچ پاکستان میپکو ہاکی ٹیم موجود تھے .

عدنان نعیم نے مزید کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ سے ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے ساتھ ملکر اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مندانہ ماحول میں بہتر سہہولیات میسر آسکیں اور وہ بہترین کھیل کامظاہرہ کرسکیں

تقریب کے اختتام پر BSK ہاکی اکیڈمی کے کپتان کو ٹرافی پیش کی گئی اور تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!