معرکہ حق اسپورٹس اینڈ مارشل آرٹس فیسٹیول 2026 کامیابی سے اختتام پزیر
فیسٹیول میں کراٹے، کک باکسنگ اور شوٹنگ بال ایونٹس کراچی کے مختلف وینیوز پر شاندار انداز سے منعقد ہوئے

کراچی میں جاری تین روزہ معرکہ حق اسپورٹس اینڈ مارشل آرٹس فیسٹیول 2026 کامیابی سے اختتام پزیر
فیسٹیول میں کراٹے، کک باکسنگ اور شوٹنگ بال ایونٹس کراچی کے مختلف وینیوز پر شاندار انداز سے منعقد ہوئے
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی "سینیٹر انور لال ڈین” تھے جنہوں نے اعزازی مہمان ڈسٹرکٹ لسبیلہ (حب) کے اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
کراچی (سپورٹس لنک): گزشتہ تین روز سے جاری "معرکہ حق اسپورٹس اینڈ مارشل آرٹس فیسٹیول 2026” کی شاندار اختتامی تقریب واحد اسپورٹس گراؤنڈ کورنگی میں شاندار انداز سے منعقد ہوئی جس شہر کراچی کی ممتاز شخصیات اور مختلف اسپورٹس آرگنائزر و آفیشلز نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی "سینیٹر انور لال ڈین” تھے جبکہ دیگر اسپیشل گیسٹس میں حب بلوچستان ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ، نادرا ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نادرا ہیڈ کوارٹر چودھری فاروق، پولیس آفیسر اسپیشل برانچ حنیف اعوان، عمیر خان، PRO ٹو منسٹر فاروق نادر،
گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستان کی شان راشد نسیم، شوٹنگ بال لیجنڈ اور واحد اسپورٹس کے چیئرمین محمد شمیم قریشی، معروف سوشل ورکر سلیم خمیسانی، سندھ ویٹ لفٹنگ کے صدر نفیس احمد، سندھ جوڈو کے سیکریٹری محمد رفیق، گوجوریو کراٹے کے موسٹ سینئر ماسٹر رینشی جاوید علی، کک باکسنگ کے سینئر ماسٹر اور این ایم جی سی پاکستان کے سیکریٹری راجہ غضنفر شامل تھے۔
نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر شیہان شہزاد احمد اور واحد اسپورٹس کے آرگنائزر اعجاز احمد قریشی کی مشترکہ کاوشوں اور این ایم جی سی سندھ و واحد اسپورٹس کی شراکت سے مزکورہ فیسٹیول کا آغاز 15 مئی کو کراٹے ایونٹ سے لانڈھی گارڈن اسپورٹس کمپلیس لانڈھی میں ہوا تھا
جبکہ 16 مئی کو کک باکسنگ ایونٹ اختر کالونی کراچی میں اور شوٹنگ بال کے مقابلے واحد اسپورٹس گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوئے جن میں ان کھیلوں کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مختلف پوزیشنز حاصل کیں۔
فیسٹیول میں شامل مختلف کھیلوں کے کراٹے ایونٹ میں کراچی گرین نے کپتان فواز احمد خان کی قیادت میں کھیلتے ہوئے 7 گولڈ اور 2 سلور میڈل حاصل کرکے ونر ٹرافی پر قبضہ جمایا جبکہ کراچی بلیو کی ٹیم نے شاہ میر حسین کی قیادت میں کھیلتے ہوئے 2 گولڈ اور 7 سلور میڈلز کے ساتھ رنرز اپ ٹرافی حاصل کی۔
فیسٹیول کے کک باکسنگ ایونٹ میں کراچی گرین کی ٹیم نے راجہ ارحم کی قیادت میں کھیلتے ہوئے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈل کے ساتھ ونر ٹیم ٹرافی اپنے نام کی جبکہ کراچی بلیو کی ٹیم نے 2 گولڈ اور 4 سلور میڈلز کے ساتھ رنرزاپ ٹرافی حاصل کی۔
فیسٹیول کے شوٹنگ بال ایونٹ میں عارف والا شوٹنگ بال کلب (حب) اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کراچی کے مابین کھیلے جانے والا فائنل میچ 2-2 گیمز سے برابر ہوگیا تاہم میزبان کراچی نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ (حب) بلوچستان کی مہمان ٹیم کے حق میں دست بردار ہوتے ہوئے بہترین اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ پیش کیا،
یوں عارف والا شوٹنگ بال کلب کے کپتان راشد بندیجہ نے مہمان خصوصی سینیڑ انور لال دین کے ہاتھوں ونر ٹیم ٹرافی جبکہ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے کپتان سید بازل نے رنرزاپ ٹرافی حاصل کی۔
اس موقعے پر مختلف کھیلوں کی شخصیات اور اسپورٹس آرگنائزرز و آفیشلز کو فیسٹیول کی یادگاری شیلڈز بھی ایوارڈ کی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سینیٹر انور لال ڈین اور اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ کو فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے چیئرمین واحد اسپورٹس ایم شمیم قریشی نے "سورڈ” کے خصوصی سونیئرز پیش کئے۔
مہمان خصوصی نے آرگنائزرز شیہان شہزاد احمد اور اعجاز احمد قریشی کی جانب سے اس شاندار فیسٹیول کے انعقاد کو نوجوان کھلاڑیوں کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامات کی تعریف کی
اور 14 اگست کو سندھ لیول پر فیسٹیول کرانے کا عندیہ دیا جس پر تقریب میں موجود تمام کھلاڑیوں نے پرجوش ہو کر تالیاں بجائیں۔ آرگنائزرز نے تمام مہمانوں کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔





