دیگر سپورٹس

ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ ; قومی خواتین ٹیم کے لیے ٹرائلز 7 جون کو کراچی میں ہونگے.

قومی خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 7 جون کو کراچی میں ہونگے.

کراچی ; پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 7 جون کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شام 5 بجے شروع ہونگے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی

اور اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام صوبائی، ریجنل اور ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی ہانگ کانگ میں کھیلی جانے والی ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ چین، سنگاپور، سری لنکا، ملائیشیا، بھارت، مالدیپ، تائیوان، جاپان، بحرین، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور پاکستان سمیت ایشیا بھر سے ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!