ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کیلیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے

ہاکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل ٹور پر روانگی سے قبل کھلاڑیوں کے تمام ڈیلی الاؤنسز کلیئر

ایف آئی ایچ پرو لیگ؛

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے

ہاکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل ٹور پر روانگی سے قبل کھلاڑیوں کے تمام ڈیلی الاؤنسز کلیئر

وزیر اعظم کا ورلڈ کپ کوالیفکیشن انعام بھی شامل

قومی اور جونیئر کھلاڑیوں کا روزانہ کا الاؤنس بڑھا کر 110 امریکی ڈالر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ; روانگی سے پہلے فنڈز کی ادائیگی کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی پریشانی سے آزاد کرنا ہے،تاکہ وہ تمام تر توجہ اپنے کھیل پر دیں۔پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) پرو لیگ کے لیے روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ (45 ملین) روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ فنڈز میں وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے اعلانیہ انعامی رقم اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس (روزانہ کا الاؤنس) شامل ہے، تاکہ بین الاقوامی ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل تمام کھلاڑی مالی طور پر مستحکم اور مطمئن ہو سکیں۔

پاکستان ہاکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ پر روانگی سے قبل ہی کھلاڑیوں کے تمام ڈیلی الاؤنس مکمل طور پر ادا کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے الاؤنسز کے ڈھانچے میں بھی تاریخی اضافہ کیا ہے۔ اب ہر سینئر اور جونیئر کھلاڑی کو انٹرنیشنل ٹورز کے دوران روزانہ 110 امریکی ڈالر الاؤنس دیا جائے گا،

جبکہ سفری دورانِئے میں کھلاڑیوں کو رہائش اور طعام (بورڈنگ اینڈ لاجنگ) کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ روزانہ کا الاؤنس ہے۔

اس حوالے سے صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے کہا کہ اس تاریخی اقدام کا مقصد حکومتِ پاکستان کے اس عزم کو ظاہر کرنا ہے جس کے تحت قومی کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو ایک بہترین اور پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ مالی خدشات سے آزاد ہو کر میدان میں صرف اور صرف اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ اس گرانٹ اور الاؤنسز کی ادائیگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم اب مکمل ذہنی سکون، یکسوئی اور عزمِ مصمم کے ساتھ پرو لیگ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے روانہ ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!