قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی میں جاری رہیں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی میں جاری رہیں گے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

قومی ٹیم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں 9 سے 12 جولائی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
پاکستانی ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، تاروبا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں ہوگا، یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا بھی دورہ کرے گی، جہاں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے اتوار کو بابر اعظم کی قیادت میں ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچز 19 اگست ، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔



