نیشنل چیس چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں شاندار آغاز
34ویں مینز اور 10ویں ویمنز نیشنل چیس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑی شریک، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی

نیشنل چیس چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں شاندار آغاز
قومی چیس چیمپئن شپ کااسلام آباد میں آغاز ہوگیا، ایونٹ میں ڈھائی سو سے زائد چیس پلیئرز شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس منعقدہ میں نیشنل چیس چیمپئن کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔
وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین اور دیگر معزز شخصیات کی افتتاحی تقریب میں شریک
قازقستان کے بین الاقوامی معیار کے شطرنج کوچز پاکستان آکر مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے،
34ویں مینز اور 10ویں ویمنز نیشنل چیس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑی شریک، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی
200 مرد، 50 خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد مختلف کیٹیگریز میں قومی اعزازات کے لیے مدمقابل
پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے شطرنج کھیل کر ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین ، صدر پاکستان چیس فیڈریشن سید ذیشان نقوی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر ذیشان نقوی نے کہا پاکستان کے نوجوانوں میں شطرنج کے کھیل کا بے حد رجحان ہے، چیس ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور ہمیں اس کھیل کو زندہ رکھنا ہے،
چیس فیڈریشن کا اگلا ہدف اسکولوں کی سطح پر چیس ٹورنامنٹس کا انعقاد کروانا ہے تاکہ طلباء میں اس کھیل کو نچلی سطح سے فروغ دیا جا سکے۔رودھم ہال میں شروع ہونے والی چیس چیمپئن شپ آئندہ چھ روز تک جاری رہے گی۔



