روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی

روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر
ایمسٹرڈیم : پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، پول میچ میں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو 5-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک جبکہ حنان شاہد نے دو گول اسکور کیے، تاہم قومی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
پاکستان کو تین پول میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی،
پاکستان کو تین پول میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔
یوں پاکستان تین پول میچز میں کامیابی حاصل نہ کرسکا اور ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
گرین شرٹس کے لیے یہ ورلڈ کپ ایک مایوس کن تجربہ ثابت ہوا۔ ایک طویل عرصے بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔
پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ویلز کے خلاف دوسرا میچ 3-3 سے ڈرا ہوا تھا۔



