پی سی بی نے ٹرائی سیریز اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی نے ٹرائی سیریز اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستانی کرکٹ شائقین تیار ہوجائیں، اکتوبر اور نومبر میں ملک کے مختلف میدان ایک بار پھر عالمی کرکٹ کے ستاروں سے جگمگانے والے ہیں۔ انگلینڈ اور سری لنکا پاکستان آئیں گے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کا رنگ جمے گا،
پھر تین ملکی ون ڈے سیریز ہوگی اور اس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا اصل امتحان شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے دورہ پاکستان کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے۔
کرکٹ ایکشن کا یہ سلسلہ 4 اکتوبر سے شروع ہوکر 21 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران تینوں ٹیمیں مختلف فارمیٹس میں ایکشن میں ہوں گی۔
پاکستان میں رواں سال اکتوبر اور نومبر کے دوران بین الاقوامی کرکٹ کا بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا،
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ پاکستان اور پاکستان، سری لنکا و انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں ہوں گے، پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ون ڈے سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔
ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔سہ ملکی سیریز کے اختتام کے بعد سری لنکن ٹیم اسلام آباد کا رُخ کرے گی، جہاں 4 سے 6 نومبر تک تین روزہ میچ کھیلا جائے گا۔
دورے کا سب سے اہم مرحلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔یوں سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوکر 21 نومبر تک جاری رہے گا،
جبکہ اس دوران پاکستان کو سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سہ ملکی سیریز میں بھی ایکشن میں دیکھا جائے گا۔
پاکستان میں اکتوبر اور نومبر کے دوران ہونے والی یہ سیریز شائقین کرکٹ کے لیے بھرپور ایکشن کا باعث بنے گی، جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز قومی ٹیم کے لیے خاص اہمیت کے حامل ہوں گے۔



