ڈیجیٹل گیمز بچوں کی صحت ، شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے:سید علی عمران
موبائل ،ویڈیو گیمز کے استعمال سے بچوں میں موٹاپا، نظر، جسمانی پٹھوں کی کمزوری اور سستی بڑھ رہی ہے

ڈیجیٹل گیمز بچوں کی صحت ، شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے:سید علی عمران
موبائل ،ویڈیو گیمز کے استعمال سے بچوں میں موٹاپا، نظر، جسمانی پٹھوں کی کمزوری اور سستی بڑھ رہی ہے
ٹریڈیشنل تائیکوانڈو کھیل بچوں میں ہمت، حوصلہ ،برداشت، جسم کو چاق و چوبند اور ذہنی مضبوطی فراہم کرتا ہے
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان سیکرٹری جنرل سید علی عمران نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یاالیکٹرانک گیمز نے بچوں کو روایتی اور جسمانی کھیلوں سے دور کر دیا ہے
جس کے بچوں کی صحت اور شخصیت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے بچوں میں موٹاپا، جسمانی پٹھوں ،نظر کی کمزوری اور سستی بڑھ رہی ہے،
موبائل اور ویڈیو گیمز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی تعلیم پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ،بچے غصہ، ذہنی دباو ¿ ،چڑچڑاپن اور تنہائی کا شکار ہو رہے ہیں لہٰذا والدین بچوں کو موبائل اور ویڈیو گیمز استعمال سے روک کو انہیں جسمانی سپورٹس کی جانب راغب کریں،
تائیکوانڈو کھیل نہ صرف بچوں کی جسمانی صحت بہتر بناتا ہے بلکہ ان کی شخصیت کو بھی نکھارتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ملک بھر میں ٹریڈیشنل تائیکوانڈو کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے مشن پر گامزن گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان سیکرٹری جنرل سید علی عمران نے کہا ہے کہ تائیکوانڈو کھیل نا صرف بچوں کوسیلف ڈیفنس سکھاتی ہے بلکہ یہ بچوں میں خود اعتمادی، مشکل حالات سے مقابلہ کرنا بہترین فیصلہ لینا،
غصے پر قابو کرنا بھی سکھاتی ہے ،تائیکونڈاو کی ٹریننگ سے انسان جسمانی و ذہنی طورپر مضبوطی حاصل کر سکتاہے لہٰذابچوں کو معاشرے کا بہترین شہری بنانے کیلئے انہیں تائیکونڈاو کی ٹریننگ دلوائی جائے جو سیلف ڈیفنس کے ساتھ خود اعتمادی اور دوسروں کی عزت کرنے کا ایک عملی نمونہ ہے۔
سید علی عمران نے کہا کہ مارشل آرٹس کا کورین اسٹائل تائیکوانڈو کھیل صرف دفاع کا نام نہیںبلکہ ہمت، حوصلہ ،برداشت، جسم کو لچکدار، چاق و چوبند اور ذہنی مضبوطی فراہم کرتا ہے،
تائیکوانڈو سیکھنے سے انسان بالخصوص خواتین اور بچوں میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے،
ہنگامی یا خطرناک صورتحال میں فوری اور درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، سیلف ڈیفنس کی تربیت سے خود اعتمادی میں اضافہ اور مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت بھی پیدا ہوتی ہے۔
گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان سیکرٹری جنرل سید علی عمران نے کہا کہ گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن ایک عالمی مارشل آرٹس تنظیم ہے
جو تائیکوانڈو کے روایتی اصولوں، دفاعی حکمت عملیوں اور اخلاقی اقدار کی پاسداری اور فروغ کے کیلئے کام کرتی ہے اس کی بنیاد گلوبل گریٹ گرینڈ ماسٹر سر جون لی نے کوریا میں رکھی تھی جس کا مقصد تائیکوانڈو کے بنیادی فلسفے،
یعنی احترام، عاجزی، نظم و ضبط اور عدم تشدد کی روح کو برقرار رکھنا،کھلاڑیوں کو پومسے اور فائٹنگ کی اعلیٰ فنی تربیت فراہم کرنا ، دنیا بھر کے کلبوں اور کھلاڑیوں کو ایک یکساں پلیٹ فارم پر منظم کرنا اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرنا ہے۔



