فٹ بال

ہیری کین نے بنڈس لیگا میں تیز ترین 100 گول کا ریکارڈ بنا دیا

ہیری کین نے بنڈس لیگا میں تیز ترین 100 گول کا ریکارڈ بنا دیا

بائرن میونخ کے انگلش اسٹرائیکر ہیری کین نے بنڈس لیگا میں نئی تاریخ رقم کردی۔ کین نے یونین برلن کے خلاف 7-0 کی شاندار کامیابی میں پنالٹی پر گول کرکے صرف 98 ویں میچ میں لیگ کے 100 گول مکمل کرلیے اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ہیری کین نے یونین برلن کے خلاف میچ کے 39 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے بنڈس لیگا میں اپنے 100 گول مکمل کیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے کم میچز میں گولز کی سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 1970 کی دہائی کے کولن کے اسٹرائیکر ڈائیٹر مولر کے پاس تھا، جنہوں نے 129 میچز میں 100 گول کیے تھے۔ کین نے ان سے 31 میچز کم کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تیز ترین 100 گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بائرن میونخ کے لیجنڈ گرد مولر 136 میچز کے ساتھ تیسرے، لوتھر ایمریخ 140 اور اووے زیلر 157 میچز کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔

ہیری کین بنڈس لیگا میں 100 گول مکمل کرنے والے آٹھویں غیر ملکی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ 312 گول کا ریکارڈ رابرٹ لیوانڈوفسکی کے پاس ہے، جنہوں نے بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے 384 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

یونین برلن کے خلاف کین نے میچ کے 54 ویں منٹ میں مائیکل اولیسے کے کراس پر اپنا دوسرا گول بھی کیا۔

بائرن میونخ کے لیے اب تک 154 میچز میں ہیری کین کے گولز کی تعداد 152 ہوگئی ہے، جبکہ وہ 34 اسسٹس بھی دے چکے ہیں۔ یوں وہ مجموعی طور پر 186 گولز میں براہِ راست کردار ادا کرچکے ہیں۔

2023 میں ٹوٹنہم سے بائرن میونخ منتقل ہونے کے بعد ہیری کین مسلسل 3 سیزنز بنڈس لیگا کے ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

گزشتہ سال بھی انہوں نے ویردر بریمن کے خلاف بائرن کی جانب سے اپنے 104 ویں میچ میں 100 گول مکمل کرکے یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں ایک کلب کے لیے تیز ترین 100 گول کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ہیری کین کی ریکارڈ ساز رفتار نے انہیں بنڈس لیگا میں گول اسکورنگ کے نمایاں ترین ناموں میں مزید آگے پہنچا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!