ٹٰینس

میکائیل علی بیگ نے جاپان میں آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

میکائیل علی بیگ نے جاپان میں آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے عالمی سطح پر نمبر ایک رینکنگ کے حامل جونیئر ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے جاپان کے شہر میکی میں منعقدہ آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میکائیل علی بیگ نے بوٹسوانا کے اپنے پارٹنر کے ہمراہ غیر سیڈڈ حیثیت میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ابتدائی راؤنڈز میں جاپان کی نمبر دو، آسٹریلیا کی نمبر تین اور آسٹریلیا کی نمبر ایک سیڈڈ جوڑیوں کو شکست دی،

جبکہ فائنل میں ٹاپ سیڈ آسٹریلوی جوڑی کو 7-5، 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا اس کامیابی کے ساتھ میکائیل علی بیگ مبینہ طور پر تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد اس سطح پر ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی جونیئر بن گئے ہیں،

اس سے قبل یہ اعزاز اعصام الحق قریشی نے حاصل کیا تھا میکائیل علی بیگ اب تک 15 آئی ٹی ایف جونیئر ٹائٹلز جیت چکے ہیں، جن میں 7 سنگلز اور 8 ڈبلز ٹائٹلز شامل ہیں۔

وہ پاکستان کے عالمی سطح پر نمبر ایک رینکڈ جونیئر کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ یو ایس ٹی اے بوائز 16 ڈبلز میں بھی نمبر ایک پوزیشن حاصل کر چکے ہیں

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل اور پوری پی ٹی ایف انتظامیہ نے میکائیل علی بیگ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے

پی ٹی ایف قیادت نے میکائیل کے والدین اور اہل خانہ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی، محنت، تعاون اور قربانیوں نے نوجوان کھلاڑی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!