کرکٹ

آئی سی سی بولرز رینکنگ ؛ ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے.

ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

 لیگ اسپنر ابرار احمد نے وہ مقام حاصل کرلیا جس کا خواب ہر بولر دیکھتا ہے۔ ابرار احمد پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے ہیں،

جبکہ افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان کو ایک ریٹنگ پوائنٹ کے معمولی فرق سے دوسری پوزیشن پر جانا پڑا ہے۔پاکستانی لیگ اسپنر ابرار احمد نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا بڑا صلہ حاصل کرلیا،

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ابرار احمد نے افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔راشد خان گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن پر موجود تھے،

تاہم نئی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ابرار احمد پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے پہلے عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے سب سے نمایاں بہتری دکھائی اور 47 درجے اوپر آکر کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے لیام ڈاسن نے بھی 12 درجے بہتری کے ساتھ 11ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل 12 درجے ترقی کرکے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے ول جیکس تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک سری لنکا کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،

جبکہ جوز بٹلر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ابرار احمد کی نمبر ایک پوزیشن نے نہ صرف پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں ایک اور عالمی اعزاز دلایا ہے بلکہ پاکستانی اسپن بولنگ کی عالمی سطح پر موجودگی بھی مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!